پی سی بی کا بنگلہ دیش کو خط ٹور پر مذاکرات کیلیے دورہ پاکستان کی دعوت

پی سی بی نے ہمارے انکار کے باوجود بورڈز کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا، نظام الدین چوہدری


Sports Desk January 03, 2013
پی سی بی نے ہمارے انکار کے باوجود بورڈز کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا، نظام الدین چوہدری فوٹو: فائل

رواں ماہ مجوزہ دورہ پاکستان سے انکار کے حوالے سے بنگلہ دیشی خط کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ جواب دے دیا۔

قائم مقام چیف ایگزیکٹیو بی سی بی نظام الدین چوہدری نے کہا کہ پی سی بی نے ہمارے انکار کے باوجود بورڈز کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا، نہ ہی اپنے پلیئرز کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھیجنے پر کوئی تحفظات ظاہر کیے ہیں، البتہ خط میں ہمارے بورڈ صدر یا سی ای او کو اپنی سہولت کے مطابق پاکستان مدعو کیا گیا ہے تاکہ اس معاملے پر باضابطہ تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔