کراچی کی ترقی کیلیے میرے اختیارات بھی مئیر کراچی کے ہیں مراد علی شاہ

کراچی میرا شہر ہے اور میری پہلی ترجیح کراچی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میرا شہر ہے میری ترجیحی ہی کراچی ہے، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مئیر کراچی اختیارات کے لیے فکر مند نہ ہوں کیونکہ شہر کی ترقی کے لیے میرے اختیارات بھی ان کے ہیں۔

کراچی کے علاقے گولیمار میں صادقین انڈر پاس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر پر شہریوں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں تاہم اربوں روپے مالیت کے منصوبے جاری ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور اب ہر 10 سے 15 دنوں میں کراچی میں نئے منصوبے کا افتتاح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میرا شہر ہے میری ترجیح ہی کراچی ہے لہذا اس انڈر پاس کو سیاسی رشوت نہ سمجھا جائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : شہری تھوڑی تکلیف برداشت کرلیں پھر فائدے ہی فائدے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کو چلانے والا شہر ہے لہذا عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اگر کوئی کام کررہا ہے تو کرنے دیا جائے۔ مراد علی شاہ نے تقریب میں موجود مئیر کراچی وسیم اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اختیارات کے لیے فکر مند نہیں ہوں کیونکہ شہر قائد کی ترقی کے لیے میرے اختیارات بھی آپ کے ہیں لہذا اختیارات کو چھوڑیں ہمیں ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
Load Next Story