ایم کیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی بل پیش

ترمیمی بل کا مقصد شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے سے بچانا ہے، ایس اقبال قادری


ویب ڈیسک January 31, 2017
ترمیمی بل کا مقصد شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے سے بچانا ہے، ایس اقبال قادری۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمینی بل 2017 پیش کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2017 پیش کردیا ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما ایس اقبال قادری کا کہنا ہے کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے سے بچانا ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2017 قومی اسمبلی میں پیش کیا جس میں جمشید دستی نے استدعا کی ہے کہ شناختی کارڈ کی عمر 18 سال سے کم کرکے 16 سال کی جائے تاہم حکومت کی جانب سے بل کی مخالف کی گئی اور بل پیش کرنے کی تحریک کو مسترد کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |