انڈر16 کرکٹ راولپنڈی اور کراچی نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنلز میں کوئٹہ اور پشاور کو شکست،ذیشان ملک اور عثمان علی کی ففٹیز


Sports Reporter January 03, 2013
راولپنڈی نے 2 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، ذیشان ملک نے67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فوٹو: فائل

قومی انڈر16 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور کراچی نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنلز میں کوئٹہ اور پشاور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں راولپنڈی نے کوئٹہ کیخلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، ناکام سائیڈ نے 118 رنز بنائے، غلام حیدر 29 اور عبدالنافع 24 کیساتھ نمایاں رہے، یاسر جان نے 3 جبکہ مسعود عمر اور محمد آصف نے2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

4

راولپنڈی نے 2 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، ذیشان ملک نے67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عامر سہیل نے26 رنز بنائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور کو کراچی کے ہاتھوں 9 وکٹ سے مات ہوئی، مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں ناکام ٹیم95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سیف علی غوری نے4 جبکہ حمزہ خان اور حسن بن شہاب نے2,2 وکٹیں اپنے نام کیں، عبدالغنی نے 24 اور محمدیاسین نے 21 رنز بنائے۔

جواب میں کراچی نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، عثمان علی نے ناقابل شکست60 رنز کی اننگز کھیلی، ایس ایم تہامی نے25 رنز بنائے۔ فیصلہ کن معرکہ جمعے کو راولپنڈی اور کراچی کے مابین اسلام آباد میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں