مالاکنڈ میں 2 مسافر کوچز میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق

مخالف سمت سے آنے والی 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگریں


ویب ڈیسک January 31, 2017
مخالف سمت سے آنے والی 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگریں، فوٹو : فائل

شہید موڑ کے قریب 2 مسافر کوچز تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے شہید موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگریں جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں پہنچایا جہاں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کی بھی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بونیر میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں