مارٹن گپٹل انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ سے آؤٹ ہو گئے
مارٹن گپٹل بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اور دوسرے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، کوچ مائیک ہیسن
نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں، پہلے میچ میں انہوں نے 61 رنز اسکور کیے اور فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ بیٹسمین بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اور دوسرے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ہیمسٹرنگ کی نوعیت معمولی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایرون فنچ آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر
گپٹل ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور فٹ ہونے پر تیسرا میچ بھی کھیلیں گے۔ ان کی جگہ ڈین برونلی کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے جنہوں نے اس سے قبل آخری ون ڈے میچ دسمبر 2014 میں پاکستان کے خلاف ابوظبی میں کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں دوسرا میچ جمعرات کو نیپیئر جبکہ تیسرا میچ اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔