گھریلو جھگڑوں سے تنگ عامرخان نے باکسنگ مینجمنٹ سے والد کو الگ کردیا

عامرخان کے گھر والوں کا ان کی اہلیہ کے ساتھ شدید تنازع چل رہا ہے


ویب ڈیسک January 31, 2017
اب میں بڑا ہوچکا ہوں اورزندگی کے فیصلے خود کروں گا، محمد عامر۔ فوٹو: فائل

باکسرعامر خان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے کاروبار سے خاندان کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے اب خود کریں گے۔

اہلیہ فریال مخدوم اوراہل خانہ کے درمیان شدید لفظی گولہ باری اورالزامات سے تنگ باکسرعامرخان نے والد سجاد خان، چچا طاہرخان اورفرنٹ مین کوباکسنگ ٹیم سے الگ کردیا، عامر کے والد ان کے منیجر، چچا کنسلٹنٹ جب کہ فرنٹ مین ان کا اسسٹنٹ تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہوگا

اس حوالے سے عامر خان کا کہنا تھا کہ والد نے مجھے بھرپورسپورٹ کیا لیکن اب میں بڑا ہوچکا ہوں اور زندگی کے فیصلے خود کروں گا کیونکہ اپنی زندگی خود چلانے کا اہل ہوں۔ عامرخان اگلی فائٹ کی تیاری کے لئے اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ امریکا میں مقیم ہیں جب کہ انہوں نے اپنی فیملی کو اگلی فائٹ دیکھنے کے لیے امریکا آنے کی دعوت دے دی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: باکسرعامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی

واضح رہے کہ عامرخان کے گھر والوں کا ان کی اہلیہ کے ساتھ شدید تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے عامر اپنے بھائی کے ولیمے کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے جب کہ اس دوران ان کی مبینہ طور پر ایک فحش ویڈیو بھی لیک ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں