حکومت نے ایک بارپھرپیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 2 روپے 25 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج سے ہوگیا جو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گا۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور حکومت نے کم اضافہ کیا جس کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 4 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔