سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کی انجیوپلاسٹی ایک ہفتے آرام کا مشورہ

جسٹس عظمت سعید کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک January 31, 2017
جسٹس عظمت سعید کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انجیوپلاسٹی کے بعد انہیں ایک ہفتہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے جسٹس عظمت سعید کی کامیاب انجیو پلاسٹی کی گئی ہے جس کے بعد انہیں ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس عظمت سعید کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جب کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار بھی جسٹس شیخ عظمت سعید کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں