جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز آج پاناما کیس کی سماعت نہیں ہوگی
ڈاکٹروں کی جانب سے جسٹس عظمت سعید کو ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج کیس کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے والے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی کامیاب انجیوپلاسٹی کی ہے اور جسٹس عظمت کو ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کی انجیوپلاسٹی
جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز ہونے اور ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں ایک ہفتے تک مکمل آرام کے مشورے کے بعد سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔