ٹوئنٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپپاکستان نے انگلینڈ کو 97 رنز سے ہرادیا
محمد اکرم نے صرف 45 گیندوں پر 105 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ٹوئنٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے محمد اکرم کی دھواں دھار اننگز کی بدولت انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دیدی۔ اکرم نے صرف 45 گیندوں پر 105 رنز بنائے، 297 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 5 وکٹ پر 199 رنز ہی بنا پائی۔
سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نیو دہلی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان ٹیم کے ان فارم اوپننگ بیٹسمین بدر منیر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد اکرم اور ریاست خان نے انگلش بولر کی خوب درگت بنائی اور دوسری وکٹ پر 143 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، محمد اکرم صرف 45 گیندوں پر 105 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ریاست خان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی، ناصر نے 49 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 296 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ہوسل اور میٹ ڈین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کا فاتحانہ آغاز
انگلش ٹیم پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے ہدف کا کامیاب تعاقب نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان ٹیم 97 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے میچ میں بھی ناقابل شکست رہی۔ بدر منیر نے 2 جب کہ سید نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاندار سنچری بنانے والے محمد اکرم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گرین شرٹس کا کل روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن بھارت سے جوڑ پڑے گا۔