حکومت نے ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش بحال کردی

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات نے غیرملکی مواد کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔


ویب ڈیسک January 31, 2017
وزیراعظم سیکرٹریٹ کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات نے غیرملکی مواد کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ فوٹو؛ فائل

حکومت نے بھارتی فلموں سمیت غیرملکی مواد کی نمائش پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی مواد کی نمائش سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے اقدام کے طورپر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے بھارتی فلموں سمیت غیرملکی مواد پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی جس کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارح رویہ اپنانے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے اعلانات کے بعد موجودہ حکومت نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |