جمہوریت کا لیکچر دینے والے بتائیں کبھی کوئی قربانی بھی دی وزیراعظم

نظام میں اصلاح صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے،اقتدار کیلیے حتمی فیصلہ عوام کریں گے،جمہوریت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں


Online January 03, 2013
آئندہ پارلیمنٹ بھی 5 سال پورے کرے تو کوئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکے گا، عوام کی حمایت کے دعویدار انتخابات میں حصہ لیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

ہمیں جمہوریت پر لیکچر دینے والے پہلے اپنے کاغذات دکھائیں کہ ان کا جمہوریت کی بحالی کیلیے کیا کردار ہے جب حکومت میں آئے تو سیاسی پنڈت ہمارے جانے کی تاریخیں دیا کرتے تھے ہم نے پانچ سال پورے کرکے دکھائے تاریخ میں پہلی بار آزاد الیکشن کمیشن قائم ہے اقتدار کا راستہ صرف عوام سے ہوکر گزرتا ہے نظام میں بہتری اور اصلاح صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے کسی کو عوام کی حمایت کا دعویٰ ہے تو انتخابات میں حصہ لے۔

ہم نے سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود نہ صرف حکومت بنائی بلکہ متفقہ آئینی ترامیم بھی کیں آئندہ پارلیمنٹ بھی پانچ سال پورے کرے تو کوئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکے گا ۔وہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے برطرف ملازمین کی بحالی اور عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعظم نے بحال ہونے والے اور مستقل ہونے والے این ایچ اے کے ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی میں سڑکوں کا اہم کردار ہے جرمن حکمران ہٹلر کو ایک معیشت دان نے جرمنی میں سڑکیں بنانے کامشورہ دیا تھا اور آج جرمنی کی ترقی کی وجہ وہی بنیادی ڈھانچہ ہے۔

03

جمہوریت کے علاوہ اس ملک میں کوئی اور نظام چل ہی نہیں سکتا،اقتدار کیلیے حتمی فیصلے کا حق صرف عوام کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت بحال کروائی تھی اور اب ہر قیمت پر اس کا دفاع کریںگے اب کوئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ ملک میں 12ہزار 200کلو میٹر طویل سڑکوں کی دیکھ بھال کیلیے 35ارب روپے سالانہ درکار ہیں جبکہ وزارت کا ترقیاتی فنڈ صرف 17ارب روپے ہے اور یہ فنڈ بھی درست انداز میں خرچ نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں