شہباز شریف کا اوبر اور کریم کی پکڑی گئی گاڑیاں چھوڑنے کا حکم

15 دن تک دونوں کمپنیوں پر کسی قسم کا کریک ڈاؤن نہ کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 31, 2017
15 دن تک دونوں کمپنیوں پر کسی قسم کا کریک ڈاؤن نہ کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اوبر اور کریم سروس کی پکڑی گئی تمام گاڑیاں چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اوبر اور کریم سروس کی پکڑی گئی تمام گاڑیاں چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیکسی سروس کو 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنیاں 15 دن کے اندر اپنے آپ کو قانون کے دائرے میں لے کر آئیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے رجسٹریشن سمیت قانونی تقاضے پورے کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کریم اور اوبر معاملے پر پنجاب میں کمیٹی قائم

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حکام کو اوبر اور کریم سروس کی گاڑیوں کے خلاف 15 دن تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں