بنگلہ دیش کا روہنگیا مسلمانوں کو ویران جزیرے پر آباد کرنے کا فیصلہ
شیخ حسینہ انتطامیہ کا روہنگیا مسلمانوں کو انسانی رہائش کیلئے ناقابل استعمال جزیرے پر بسانے کا فیصلہ
بنگلہ دیش نے ہمسایہ ملک میانمار سے آنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان مہاجرین کو ایک ایسے ویران جزیرے پر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انسانوں کے رہنے کے لیے مناسب نہیں اور جہاں ہمیشہ سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔
تمام تر انتباہ کے باوجود ڈھاکا حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اس دور دراز جزیرے پر بسانے کے متنازع فیصلے کو عملی شکل دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ساحلی اضلاع کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے، ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں کو احکام جاری کیے گئے ہیں کہ وہ میانمار کے غیر رجسٹر شدہ شہریوں کی شناخت اور انہیں خلیج بنگال کے تھینگر چار نامی جزیرے پر آباد کرنے میں مدد دیں۔