آج 53 شہروں میں موبائل فون سروس بند ڈبل سواری پر پابندی

ملک کے کئی شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، کراچی میں ریڈ الرٹ ہے


ملک کے کئی شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، کراچی میں ریڈ الرٹ ہے، فوٹو: فائل

چہلم امام حسین کے موقع پر آج مجالس اور جلوسوں کیلیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

53 سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور اور کراچی سمیت کئی شہروں میں ایک روز کیلیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلیے آج صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لاہور، ملتان، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، سرگودھا، فیصل آباد ، چنیوٹ ، اٹک، جھنگ ، ملتان ، بہاولپور سمیت پنجاب کے18، سندھ میں کراچی، حیدرآباد ،سکھر، میرپور خاص، نوشہرو فیروز سمیت18، بلوچستان میں کوئٹہ، سبی ، نصیرآباد ، جعفر آباد ، خضدار ، لورالائی ، بولان، جھل مگسی سمیت9 جبکہ خیبرپختوانخوا میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل، کوہاٹ، بنوں ، ٹانک سمیت 6 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

آزادکشمیر کے شہروں مظفرآباد ، راولا کوٹ ، بھمبھر اور گلگت بلتستان کے6 شہروں میں بھی موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے خبردار کیا ہے کہ آج چہلم کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، کراچی میں ریڈ الرٹ ہے، شہری گھروں سے کم نکلیں دہشت گردی کے خطرات کے باعث کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا لندن میں الطاف حسین کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں