گوجرانوالہ میں لڑکے اور لڑکی نے ٹرین کے سامنے آکر خود کشی کرلی

دونوں کی عمریں 20 اور22 سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی، پولیس

دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

BAGHDAD:
تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کچی پیمپ والی کے قریب لڑکے اور لڑکی نے ٹرین کے سامنے آ کر خود خوشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کچی پیمپ والی کے قریب ٹرین گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نواجوان لڑکا اور لڑکی ٹرین کے سامنے آگئے۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹیچر کےعشق میں مبتلا ساتویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی عمریں 20 اور 22 سال کے درمیان ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے اور نا ہی اہل خانہ کی جانب سے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا گیا ہے اورواقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load Next Story