راولپنڈی سے بنوں جانے والے 7سیکیورٹی اہلکار اغوا

اہلکارچھٹیوں کے بعد واپس جارہے تھے، مسلح افراد نے شناخت کے بعد وین سے اتارلیا

اہلکارچھٹیوں کے بعد واپس جارہے تھے، مسلح افراد نے شناخت کے بعد وین سے اتارلیا

ISLAMABAD:
راولپنڈی سے بنوں جانیوالے 7 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرلیاگیا ہے۔

ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو راولپنڈی سے بنوں جانیوالے 7 اہلکاروں کو خیبر پختونخوا اورپنجاب کے سرحدی مقام جنڈ سے اغوا کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سکیورٹی اہلکار چھٹیاں گزار کر واپس ڈیوٹی پر جا رہے تھے،مسلح افراد شناخت کے بعد مسافر وین سے اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔


ادھر پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک و عربیک سٹڈیز میں بم دھماکے سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے سے کمپیوٹر لیب تباہ ہوگیا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، بم ڈسپوزل حکام کے مطابق دھماکے میں 800 گرام مواد استعمال کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق دھماکہ ایئرکنڈیشن کمپریسر کی گیس لیک ہونے سے ہوا، دھماکے کے بعد انسٹی ٹیوٹ کو خالی کرالیا گیا۔



ریگی میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے 3 دکانوں ، ایک بینک اور کارکو نقصان پہنچا ، چارسدہ کے علاقہ بٹگرام میں پولیس نے سائیکل میں نصب 5 کلو مواد ناکارہ بناکر علاقہ کو تباہی سے بچالیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم عاشورہ کے موقع پر بم دھماکہ کرنیوالے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ قاضی جمیل الرحمان نے بتایا کہ ملزمان ولید اکبر اور الیاس کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ صوابی میں قومی وطن پارٹی کے رہنماء قدیم اللہ کو رقم کے تنازعہ پر قتل کردیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story