کراچی میں فائرنگ شرجیل میمن کے کزن اور 2پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد قتل

صوبائی وزیراطلاعات کاماموں زادبھائی حبیب بینک پل پرنشانہ بنا،2اہلکاربنارس میںمارے گئے


Staff Reporter January 03, 2013
مہاجرکالونی میںمتحدہ کے کارکن کابھائی،لیاری میں اسلامی جمیعت کاکارکن،بن قاسم میں گاڑدہلاک، کورنگی میں قبرستان سے لاش ملی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کے کزن اور 2پولیس اہلکاروں سمیت7افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حبیب بینک پل پرموٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار نمبر ASV-938 میں سوار45 سالہ جاوید عزیز میمن ہلاک ہو گیا،مقتول باتھائی لینڈفلیٹ نمبر102 کے رہائشی اور البرکہ بینک کے ریجنل منیجرتھا، مقتول صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے ماموں زادبھائی تھے،واقعے کے وقت وہ بینک سے ڈیوٹی ختم ہونے پرگھرواپس جارہاتھا کہ ملزمان نے پل کے اوپر روک کرسر میں ایک گولی ماردی۔آئی جی سندھ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس میں ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی سی آئی ڈی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس اوردکھ کااظہارکیاہے،انھوں نے آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آگرہ تاج کالونی شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ روٹ نمبرP-1منی بس کے اسٹاپ کے قریب نیشنل بینک کے سامنے پنکچرکے دکان پرموٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نے مہران کار نمبرAH-390 میں سوار2جڑواں بھائیوں22 سالہ جمال جعفراورحیدر عبد الطیف کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیااور فرارہوگئے،زخمی بھائیوں کواسپتال لایا جا رہا تھا کہ جمال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔دونوں بھائی لیاری بہار کالونی ڈی روڈ گلی نمبر2شاہ ٹیرس فلیٹ نمبر404کے رہائشی اورگورنمنٹ کامرس کالج ایوننگ شفٹ میں بی کام فائنل ایئرکے طالب علم ہیں ان کاآبائی تعلق ضلع لاڑکانہ قمبرسے ہے۔

19

واردات کے وقت دونوں بھائی بی کام فائنل کا سپلیمنٹری امتحان دینے جارہے تھے کہ کار کے ٹائرمیں ہوابھروانے رکے اس دوران ایک موٹر سائیکل پر2 ملزمان آئے اوردونوں بھائیوں کو گاڑی میں ہی گولیاں مار دیں۔پولیس موبائل جائے وقوع سے چند قدم کے فاصلے پرکھڑی تھی تاہم انھوں نے ملزمان کو پکڑنے کیلیے کسی قسم کی کارروائی نہیںکی،زخمی بھائی حیدرکی حالت بھی تشویشناک ہے،دونوں کالج میں اسلامی جمعیت طلبہ کیلیے کام کرتے ہیں۔سینٹرل جیل کے قریب عثمانیہ مہاجرکالونی کے رہائشی22سالہ رمیزکونامعلوم ملزمان نے گھرکے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگئے،مقتول کا بھائی معیزمتحدہ قومی موومنٹ کاکارکن ہے۔

بنارس پل کے قریب سوات موٹر ٹریننگ اسکول کے سامنے حیدری جنرل پوسٹ آفس کی رقم وصولی کرنیوالی سوزوکی ہائی روف نمبرER-6769 کے کھڑے پولیس اہلکاررضوان اور کانسٹیبل نعیم کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اورملزمان کیشیئر کے ہاتھ سے ایک لاکھ 48 ہزار روپے سے بھرابیگ لے کر فرارہوگئے۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار سیکیورٹی زون ون ایسٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے ۔پولیس کاکہناہے واقعہ پراسرارلگتاہے کیونکہ حیرت انگیز طور پر وین اس روٹ سے آئی تھی جس سے اسے نہیں آنا چاہیے تھا۔کورنگی سیکٹر51/Cکرسچن قبرستان سے 27سالہ شخص کی لاش ملی،مقتول کونامعلوم ملزمان نے اغواکر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر3 گولیاں مار کر قتل کیا تھا،لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

بن قاسم تھانے کی حدودمیں واقع پاکستان ٹیکسٹائل سٹی میں پراسرار فائرنگ سے32سالہ عبد الطیف نوتیار ہلاک ہو گیا،مقتول ٹیکسٹائل سٹی سیکیورٹی گارڈ تھا اور وہیں پر رہائش پزیر تھا،آبائی تعلق ضلع بدین سے تھا،متوفی کاساتھی سیکیورٹی گارڈ سلیم اپنے کمرے میں سورہا تھاکہ عبد الطیف نے اسے زبردستی اٹھانے کی کوشش کی جس پروہ مشتعل ہو گیا اورفائرنگ کردی پولیس نے ملزم سلیم کوحراست میں لے لیاہے۔نارتھ ناظم آبادبلاک Sمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے25 سالہ اسرارزخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں