بھارت سے سعودی ریال اسمگل کرنے کی دلچسپ کوشش

گرفتار ملزمان کیلوں میں چھپا کر سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے


ویب ڈیسک February 01, 2017
دونوں ملزمان نے سعودی کرنسی کیلوں کے درمیان بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایئرپورٹ سے کیلوں کی آڑ میں لاکھوں سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس نے کیرالہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر کے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی سعودی کرنسی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق دونوں مسافروں نے سعودی کرنسی کیلوں کے درمیان بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |