حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپوزیشن پارٹی نے راولپنڈی کا رخ کیا نامزد گورنرسندھ

کراچی شہر کے حالات اتنے خراب تھے کہ 10 منٹ کے نوٹس میں پورا شہر بند ہوجاتا تھا، محمد زبیر


ویب ڈیسک February 01, 2017
کراچی شہر کے حالات اتنے خراب تھے کہ 10 منٹ کے نوٹس میں پورا شہر بند ہوجاتا تھا، محمد زبیر۔ فوٹو : فائل

نامزد گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے راولپنڈی کا رخ کیا مگر ملک میں جمہوریت قائم و دائم ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پارلیمانی نظام اور آمریت کے زمانے دیکھ لیے ہیں لیکن جمہوریت سب سے بہتر نظام ہے اور پاکستان میں جمہوریت چلتی رہنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے حکومتی تختہ الٹنے کےلیے راولپنڈی کا رخ کیا مگر جمہوریت قائم و دائم ہے، پاکستان اب تبدیل ہوگیا ہے اور ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی آئی اے کے چیئرمین ذاتی پسند یا نا پسند پر کسی کو بھی نوکری سے فارغ یا عہدہ نہیں دے سکتے، کارکردگی اور میرٹ پر فوکس کرنا ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ میرٹ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے خسارے میں چلنے والے اداروں کا فیصلہ ہمیں کرنا ہوگا کہ ان کی نجکاری کرنی ہے یا نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد زبیر عمر کو سندھ کا گورنر مقرر کردیا گیا

نامزد گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی شہر کے حالات اتنے خراب تھے کہ 10 منٹ کے نوٹس میں پورا شہر بند ہوجاتا تھا، ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی عروج پر تھی، 3 سال پہلے ادارے بھی موجود تھے مگر شہر کے امن اور ترقی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تاہم ہمارا ایجنڈا تھا کہ معاشی حب کو دوبارہ سے معاشی حب بنائیں اور 3 سال میں شہر پُر امن ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |