بھارتی اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑہ سے شادی کرینگی

نرگس فخری اور اودے چوپڑہ کی شادی مارچ 2013میں متوقع ہے۔


Express Desk January 03, 2013
"فلم فیئر" نے اطلاع دی ہے کہ نرگس فخری اور اودے چوپڑہ کی شادی مارچ 2013میں متوقع ہے فوٹو : فائل

ISLAMABAD: نرگس فخری اور اودے چوپڑہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی جریدے فلم فیئر کے مطابق دونوں فلمی ستاروں کے والدین نے ایک ملاقات میں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ جس کے بعد نرگس فخری اور اودے چوپڑہ کی شادی مارچ 2013میں متوقع ہے۔

جریدے کے مطابق دونوں ستاروں کی شادی اس سے قبل ہونے والی تھی لیکن اودے چوپڑہ کے والد یش چوپڑہ کے انتقال کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی۔ دونوں خاندان اس شادی پر بہت خوش ہیں اور شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں