ایشین جونیئر اسکواش پاکستان کا فاتحانہ آغاز جاپان کو شکست دی
پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شمولیت یقینی بنانا ہوگی۔
18 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں جاپان کو باآسانی 0-2 سے شکست دے دی۔
پہلے پول میچ میں پاکستان کی جانب سے منصور زمان جونیئر نے جاپان کے ناؤکی سونی کے خلاف 11-5، 11-3 اور 11-3 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں مہران جاوید نے جاپان کے کوٹا مٹسو موٹو کو 11-7، 11-3 اور 11-5 سے شکست دیتے ہوئے ٹیم کو 0-2 سے فتح دلائی۔
پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں فورتھ سیڈ ہے، اسکواڈ میں عباس زیب، عبدل ملک، مہران جاوید اور منصور زمان جونیئر شامل ہیں۔ ٹیم مکاؤ کے خلاف اپنا دوسرا پول میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ٹاپ سیڈ بھارت، جاپان، کوریا، مکاؤ اور چین کی ٹیمیں بھی اسی گروپ میں ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شمولیت یقینی بنانا ہوگی۔