سانحہ عائشہ منزلجاں بحق افراد اور زخمیوں کیلیے معاوضے کااعلان
سانحہ عائشہ منزل میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں موثراقدامات کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے بدھ کی شام گورنر ہائوس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرسیاسی صورتحال ، امن و امان اور اہمیت کے حامل مختلف امور پر غور کیا گیا ۔ انھوں نے محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خسرے میں مبتلا افراد کے علاج اور وبا پرقابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز کو عائشہ منزل کے قریب ہونے والے دہشت گرد ی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔
انھوں نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ عائشہ منزل میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کوفی کس پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کوفی کس ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ ملاقات میں صوبے میں چہلم کے موقع پر کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔گورنر اور وزیر اعلیٰ نے امن و امان سے متعلق اداروں کو ہدایت کی کہ جان ومال کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ حساس مقامات پر خصوصی انتظامات کیا جائے اور نگہبان کیمروں اور کنٹرول رومز کو مکمل طور پرفعال رکھا جائے۔