طورخم سے بغیرسفری دستاویزات افغانستان آنے جانے پرپابندی

یومیہ 30 ہزارافرادآتے جاتے ہیں،بغیرپاسپورٹ کسی کوآنے جانے نہیں دیا جائیگا، سیکیورٹی ذرائع


INP January 03, 2013
طورخم : پاکستانی سیکیورٹی اہلکار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے ایک شخص کا پاسپورٹ چیک کررہا ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پرتشدد کے واقعات کے بعدپاکستانی سیکیورٹی فورسزنے طورخم سرحد سے بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان آنے جانے پرپابندی عائدکردی ۔

بدھ کوسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بغیر پاسپورٹ مسافروں کوآنے جانے نہیں دیا جائے گا،افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پر تشددکے واقعات کے باعث سفری دستاویزات کی شرط عائدکی گئی۔

02

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بغیرپاسپورٹ مسافروں کوافغانستان آنے جانے نہیں دیا جائیگا، پاسپورٹ اوردستاویزات کی پابندی کے بعد طورخم سرحد پرلوگوں کا رش لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد سے یومیہ اوسطاً 30 ہزار افراد پاکستان اور افغانستان آتے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں