بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

قومی بلائنڈ ٹیم نے بھارت کا 205 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا


ویب ڈیسک February 01, 2017
قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فوٹو : ایکسپریس

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نئی دلی میں کھیلے گئے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت کی جانب سے قومی بلائنڈ ٹیم کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا گیا جو قومی بلائنڈ ٹیم نے 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد ظفر نے 88 اور ظفر علی نے 45 رنز بنائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹوئنٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ،پاکستان نے انگلینڈ کو 97 رنز سے ہرادیا

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی ایونٹ میں تیسری کامیابی ہے جب کہ گزشتہ روز بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دی تھی اور اس سے قبل نیوزی لینڈ کو بھی ہرا چکا ہے، گرین شرٹس اپنا چوتھا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔