خیبر ایجنسی میں مسافر پک اپ الٹنے سے 5 خواتین اور 5 بچے جاں بحق

مسافر پک اپ ملاگوری سے کم شلمان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، خاصہ دار فورس


ویب ڈیسک February 01, 2017
مسافر گاڑی ملاگوری سے کم شلمان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ فوٹو:فائل

MUZAFFARABAD: لنڈی کوتل کے علاقے ملاگوری میں مسافر پک اپ الٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے ملاگوری میں مسافر پک اپ الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مالاکنڈ میں 2 مسافر کوچز میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق

خاصہ دار فورس کے مطابق مسافر گاڑی ملاگوری سے کم شلمان جا رہی تھی کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔