بھارت زیادتی کے ملزمان کا اعتراف جرم چارج شیٹ پیش

30گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے جائینگے، پولیس، وکلا کا ملزموں کی وکالت سے انکار

30گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے جائینگے، پولیس، وکلا کا ملزموں کی وکالت سے انکار فوٹو: فائل

نئی دہلی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف 2 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

جس میں ملزمان کو سزائے موت دینے کی اپیل کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق 6 نامزد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ بھارتی پولیس ترجمان کے مطابق30گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرائے جائیںگے۔




دریں اثنا بھارتی وکلا نے ملزموں کی وکالت سے انکار کر دیاہے، توقع ہے کہ عدالت میں آج اس کیس کی سماعت ہوگی۔
Load Next Story