وزیراعظم کا امیر قطر کیلیے قیمتی گھوڑے کے تحفے کا معاملہ معمہ بن گیا

پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔


ویب ڈیسک February 01, 2017
پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے امیر قطر کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے قیمتی گھوڑے کا تحفہ بھیجنے کا معاملہ معمہ بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے امیر قطر کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے قیمتی گھوڑا تحفے کے طور پر بھیجے جانے کا معاملہ اس وقت معمہ بن گیا جب پاکستان ایئرفورس کے ترجمان نے سی ون تھرٹی طیارہ گھوڑا بھیجنے کے لیے قطر جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ڈپٹی چیف پروٹوکول آفیسر کی جانب سے ایک خط لکھا گیا تھا جس میں 24 جنوری کو وزیراعظم کی جانب سے امیر قطر کے لیے گھوڑا تحفے کے طور پر بھیجنے کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کی کلیئرنس لینے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن شیڈول کی تبدیلی کے بعد خط میں کہا گیا تھا کہ امیر قطر کے لیے گھوڑا یکم فروری کو سی وین تھرٹی طیارے کے ذریعے قطر بھیجا جائے گا جب کہ طیارے میں 13 رکنی حکومتی وفد بھی قطر روانہ ہوگا تاہم معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے خط کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا گیا ہے اور وزیراعظم ہاؤس سے بھی معاملے پر کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں