سنگاپورفیس بک پر بم پھینکنے کی دھمکی پر 13سالہ بھارتی لڑکا گرفتار

جرم پر 5 سال قید یا ایک لاکھ سنگاپوری ڈالرجرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں


Online January 03, 2013
جرم پر 5 سال قید یا ایک لاکھ سنگاپوری ڈالرجرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI: سنگاپور پولیس نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک پیغام شائع کرنے پر 13سالہ بھارتی لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس میں مبینہ طور پر شہری ریاست میں ایک پرتعیش کسینو تفریحی مقام کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق بے نام لڑکے نے ایک بڑا انتقام، ہر جگہ تباہی اور میرینا بے سینڈز پر بم کا پیغام دیا تھاجو سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ یہ پیغام لڑکے نے اس روز دیا جب وہ سنگاپور چھوڑ رہا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس لڑکے کو جو گلوبل انڈین انٹرنیشنل اسکول کا طالبعلم ہے دہشتگردی کی کارروائیوں کی جھوٹی دھمکیوں کے امتناع کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر پیغامات پر بھی کارروائی ہوگی۔

11

اس جرم پر زیادہ سے زیادہ5 سال قید یا ایک لاکھ سنگاپوری ڈالر(82ہزار امریکی ڈالر)جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ 2009 میں سنگاپور کے ایک شخص کو فضائی کمپنیوں ، پینٹاگون اور وائٹ ہاس کے خلاف دہشتگردی کے منصوبوں کی دھمکی دینے پر 5سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ 2012 میں ایک چینی یونیورسٹی طالب علم کو ایک سائٹ پر سنگاپور کے لوگوں کو 'کتّے' کہنے پر جرمانہ کیا گیا اور ایک آسٹریلوی خاتون کو فیس بک پر مقامی مالے مسلمان اقلیت کے خلاف توہین آمیز کلمات پر سنگاپور کے ادارے نے ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں