طاہرالقادری اورالطاف حسین مارچ سے باز رہیں سیاسی مذہبی جماعتیں
بیرون ملک سے کٹھ پتلیاں ہلانے کا سلسلہ بندہونا چاہیے،دہری شہریت والوں کو اجازت نہیں
KARACHI:
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہاگیاہے موجودہ وقت میں نوواردوں اور اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو کسی بھی مہم جوئی سے بعض رہناچاہیے۔
طاہرالقادری اورالطاف حسین کونصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنے لانگ مارچ سے باز رہیں اب بیرون ملک سے کٹھ پتلیوں کی ڈوریں کھینچنے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے،اس لانگ مارچ کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش ہے۔اجلاس میں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی ومذہبی جماعتوں پرمشتمل ایک سیاسی اتحادپاکستان بچائو اتحادکی تجویز دی گئی ہے، اس حوالے سے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے کہاگیاکہ اپنی جماعتوںسے مشاورت کے بعداپنے فیصلوں سے آگاہ کریں۔
ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے رہائشگاہ پر ان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امیر ڈاکٹرکمال، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نمائندے جمیل عباسی، اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمدلدھیانوی، جمعیت الحدیث کے علامہ ابتسام الہی ظہیر، جمعیت علماء اسلام س کے مولاناسمیع الحق،تنظیم الااخوان کے ملک عبدالقدیراعوان،ہزارہ قومی محاذکے نمائندہ جمیل کیانی ودیگرنے شرکت کی۔
اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹررفیق احمدغنچہ نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ ملک میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کی جائیگی،آئین کی پاسداری کرینگے۔چودہ جنوری کوہونیوالاڈاکٹر طاہر القادری کالانگ مارچ آئین کیخلاف ہے ۔ڈاکٹرقدیرنے اسکی حمایت نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ دہری شہریت رکھنے والے کوپاکستان میںسیاسیت کرنیکی اجازت نہیں ۔اجلاس میں فیصلہ ہواہے کہ آئندہ اجلاس بیس جنوری کوہوگاجسمیں اتحاداورآئندہ انتخابات کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے اورقوم کوخوشخبری دی جائیگی۔