قائمہ کمیٹی نے انجینئرنگ کونسل ترمیمی بل منظورکرلیا

پی ایس پی میںشمولیت کیلیے پولیس افسرکانام نہ بھیجنے پروزیراعلیٰ پنجاب کوخط لکھنے کافیصلہ

پی ایس پی میںشمولیت کیلیے پولیس افسرکانام نہ بھیجنے پروزیراعلیٰ پنجاب کوخط لکھنے کافیصلہ فوٹو: اے پی پی/ فائل

ISLAMABAD:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (ترمیمی) بل 2012 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

کمیٹی کا اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کی صدارت میںہواجس میںکمیٹی کو ''پاکستان انجینئرنگ کونسل (ترمیمی) بل 2012 "کے مسودے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے بل پر تفصیلی غوروخوص کیا اور اسے قومی اسمبلی میں متعارف کردہ صورت میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔




آئی این پی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹریٹ کوسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیمور عظمت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 10 سال سے پنجاب سے پی ایس پی میںشمولیت کے لیے گریڈ18 کے کسی پولیس افسرکانام نہیںبھجوایاگیاجس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کواس سلسلے میںخط بھجوانے کافیصلہ کیا۔ اجلاس کلثوم پروین کی زیرصدارت ہوا۔ تیمور عظمت نے بتایا کہ گریڈ 20 سے اوپر کے 2 افسران اس وقت بطور اوایس ڈی کام کر رہے ہیں حالانکہ سیکریٹری پوسٹل کی آسامی خالی پڑی ہے۔
Load Next Story