شعیب ملک نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں

شعیب ملک یکم فروری 1982 کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے


ویب ڈیسک February 01, 2017
شعیب ملک یکم فروری 1982 کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، فوٹو؛ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں اور وہ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 35 برس کے ہوگئے اور وہ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ شعیب ملک یکم فروری 1982 کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے قومی ٹیم کے لیے ون ڈے کرکٹ کا آغاز 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل کر کیا جب کہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001 میں بنگلا دیش کے خلاف کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویسٹ انڈین کپتان شعیب ملک کے گن گانے لگے

شعیب ملک 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنی دُلہن بنالائے جس سے وہ اور زیادہ مقبول ہوئے۔ شعیب ملک کے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے کرکٹ کا آغاز ایک آف اسپنر کی حیثیت سے کیا لیکن محنت کے بل بوتے پر جلد ہی خود کو آل راؤنڈر کے طور پر منوالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔