پشاورائیربیس حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ ایئرچیف کوپیش

حملے میں ائیر فورس سمیت کسی سرکاری ادارے کاکوئی اہلکار ملوث نہیں پایا گیا،رپورٹ


Online January 03, 2013
حملے میں ائیر فورس سمیت کسی سرکاری ادارے کاکوئی اہلکار ملوث نہیں پایا گیا،رپورٹ ، فوٹو : فائل

پشاورائیر بیس پر 15دسمبر کو ہونیوالے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کوپیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میںائیرفورس سمیت کسی سرکاری ادارے کاکوئی اہلکارملوث نہیں پایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق پشاور ائیر بیس پردس افراد نے حملہ کیاتھاجن میں سے پانچ کی لاشیں قابل شناخت ہیں۔

 

19

دس میں سے پانچ دہشتگردوں نے پشاور ایئر بیس پرخودکش حملہ کیااور یہ اپنی خود کش جیکٹس نہیں پھاڑسکے باقی پانچ نے ابادی میں چھپنے کی کوشش کی جہاں گھیرائوکے بعد خودکش جیکٹس پھاڑلیںانٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ہرخودکش حملہ اورکی جیکٹ میںتقریبا 4کلوجدید سی4 دھماکہ خیزموادتھارپورٹ کے مطابق ائیربیس کے قریب آبادی سکیورٹی کیلئے مسئلہ ہے اس سے دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |