اسلام آباد یونائیٹڈ نے رسل کی جگہ اسٹیون فن کو منتخب کرلیا

رسل پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔


Sports Desk February 01, 2017
رسل پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آندرے رسل پر پابندی عائد ہونے کے بعد انگلش پیسر اسٹیون فن کو منتخب کر لیا ہے۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی اور 16 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے کامیاب ترین بولررہے تھے اور ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے رسل کی جگہ انگلش پیسر اسٹیون فن کو ٹیم میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آندرے رسل پرایک سال کی پابندی

گزشتہ روز ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد وہ 9 فروری سے شیڈول پاکستان سپر لیگ سمیت کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے، پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 9 فروری سے شروع ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں