شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم ’’رئیس‘‘ نے 200 کروڑ کمالیے

فلم سنگاپور میں بھی ایک کروڑ 52 لاکھ کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے


ویب ڈیسک February 01, 2017
فلم سنگاپور میں بھی ایک کروڑ 52 لاکھ کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم''رئیس'' نے باکس آفس پر دھوم مچادی اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ''رئیس'' فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور فلم نے باکس آفس پر بھی کمائی کے ریکارڈ بنانے شروع کردیئے ہیں جب کہ فلم نے بھارت میں 7 روز کے دوران خالص آمدنی 109 کروڑاور مجموعی طور پر 151 کروڑ 40 لاکھ کا بزنس کیا ہے اور فلم نے دنیا بھر میں 64 کروڑ 30 لاکھ کا بزنس کرکے 215 کروڑ70 لاکھ کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔



دوسری جانب فلم سنگاپور میں بھی ایک کروڑ 52 لاکھ کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے جب کہ فلم ''رئیس''شاہ رخ خان کی 7 ویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔



واضح رہے کہ فلم ''رئیس'' کے مدمقابل ہریتھک روشن کی فلم ''کابل''80 کروڑ ہی کماسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔