توقیرصادق کی گرفتاری اوروطن واپسی کی تیاریاں مکمل

کھٹمنڈومیں موجودگی کی تصدیق ہوگئی،ذرائع،دوروز میں وطن واپس لانے کاامکان

کھٹمنڈومیں موجودگی کی تصدیق ہوگئی،ذرائع،دوروز میں وطن واپس لانے کاامکان فوٹو: فائل

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی کھٹمنڈو میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اوراگلے2روز کے اندر انھیں پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس اوردفترخارجہ حکام کے مطابق وہ 2 مختلف پاسپورٹوں کے ذریعے ملک سے فرارہوئے ہیںجن کا پتہ چلالیاگیا ہے اوگرا کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کو توقیرصادق کے مستقل وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور تفتیشی اداروں سے 2روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ توقیرصادق کھٹمنڈو سے ڈھاکا فرار ہوگئے ہیں۔




ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکام نے توقیرصادق کی کھٹمنڈو میں موجودگی کی تصدیق کرلی ہے اورانھیں گرفتار کر کے پاکستان واپس لانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں دوران سماعت ڈائریکٹر ایف آئی اے اعظم خان نے عدالت کو بتایا تھا کہ توقیرصادق کو پشاور سے ٹکٹ جاری ہوا اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہوئے ہیںپاکستان کی تفتیشی ٹیمیں کھٹمنڈو پہنچ چکی ہیں۔
Load Next Story