ڈیرہ بگٹی میں حساس اداروں کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی گرفتار، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا


ویب ڈیسک February 01, 2017
کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی گرفتار، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI: ایف سی اور حساس ادارے نے پشنی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پشنی میں دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور کارروائی کے دوران ان کے زیر استعمال 4 ٹھکانے بھی مسمار کردیئے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرودں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جن میں 13 مائینز، 31 آئی ای ڈیز، 80 ہینڈ گرینیڈز، 20 کلوگرام بارود، 20 راکٹ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔