مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو کوڈ تھری کے نام سے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

6 ماہ تك ملك سے باہر رہنے والے مردم شماری كا حصہ نہیں بن سكتے، چیف شماریات


ویب ڈیسک February 01, 2017
6 ماہ تك ملك سے باہر رہنے والے مردم شماری كا حصہ نہیں بن سكتے، چیف شماریات،فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہےکہ مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں سوائے سمندر پار پاكستانیوں كے سب شامل ہوں گے جب کہ خواجہ سراؤں كو مردم شماری فارم میں كوڈ تھری كے نام سے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ 18 مارچ مردم شماری كا ریفرنس ڈے اور 6 ماہ ریفرنس مدت ہوگی البتہ سمندر پار پاكستانیوں كو مردم شماری 2017 میں شامل نہیں كیا جائے گا اور 6 ماہ تك ملك سے باہر رہنے والے مردم شماری كا حصہ نہیں بن سكتے۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں پاكستان میں مقیم غیر ملكیوں، سفارتكاروں اور افغان مہاجرین كو غیرملكی شمار كیا جائے گا، 6 ماہ تك ملك سے باہر رہنے والوں كا مردم شماری میں شمار نہیں كیا جائے گا۔

چیف شماریات نے بتایا كہ ملكی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء بھی مردم شماری كا حصہ ہوں گے جنہیں مردم شاماری فارم میں درج كوڈ تھری كی جگہ رجسٹرڈ كیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مردم شماری آپریشن مرحلہ وار مكمل كیا جائے گا، مردم شماری کے لیے ایك لاكھ 68 ہزار بلاكس بنائے گئے ہیں، پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ كمشنر مردم شماری آزاد جموں كشمیر اورگلگت بلتستان میں ضلعی آفیسرجب كہ بلوچستان میں ڈپٹی كمشنر مردم شماری آفیسر ہوں گے، مردم شماری کے لیے ایك لاكھ 68 ہزار بلاكس بنائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں