لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی 14 سالہ خودکش بمبار گرفتار

خودکش بمبار لڑکے کو راوی پل سے گرفتار کیا گیا جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔


ویب ڈیسک February 01, 2017
خودکش بمبار لڑکے کو راوی پل سے گرفتار کیا گیا جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ فوٹو؛ فائل

حساس اداروں نے 14 سالہ خودكش بمبار كو گرفتار كركے شہر كو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ذرائع كے مطابق لاہور میں ممكنہ دہشت گردی كی اطلاعات كے پیش نظر گزشتہ كئی روز سے سیكیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ ایك اطلاع پر حساس اداروں نے راوی پل كے قریب كارروائی كرتے ہوئے 14سالہ خود كش بمبار لڑكے كو گرفتار كركے اس كے قبضے سے خود كش جیكٹ اور بارودی مواد برآمد كرلیا ۔

سیكیورٹی حكام كے مطابق مبینہ خود كش بمبار كا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن كو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ خود كش بمبار كو مزید تحقیقات كے لیے نامعلوم مقام پر منتقل كر دیا گیا ہے جب كہ اس كے ساتھیوں كی گرفتاری كے لیے سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔