بھائی کے گورنر نامزد ہونے پر مٹھائی کھلائیں اسپیکر کا اسدعمر سے مطالبہ

اسپیکر نے اسد عمر کے بھائی محمد زبیر کے گورنر سندھ کے عہدے پر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

تمام اراکین کی ڈیمانڈ آئی ہے کہ اسد عمر اپنے بھائی کے گورنر مقرر ہونے پر منہ میٹھا کروائیں۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے ارکان نے محمد زبیر کے گورنر سندھ نامزد ہونے پر ان کے بھائی اسدعمر سے مٹھائی کھلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر ایازصادق نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو ان کے بھائی محمد زبیر کے گورنر سندھ کے عہدے پر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ تمام اراکین کی ڈیمانڈ آئی ہے کہ اسد عمر اپنے بھائی کے گورنر مقرر ہونے پر منہ میٹھا کروائیں، اسد عمر مٹھائی بھجوا دیں اراکین میں تقسیم کرنے کا کام ہمارا اسٹاف کرے گا۔
Load Next Story