رینجرز نے یاسین آباد قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

اسلحے میں ایل ایم جیز، ایس ایم جیزاور دیگر ہتھیار کے علاوہ مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی شامل


Staff Reporter February 02, 2017
اسلحہ کراچی شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلیے استعمال ہونا تھا، ترجمان سندھ رینجرزَ فوٹو: فائل

پاکستان رینجرز سندھ نے عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد قبرستان سے میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا جس میں ایل ایم جیز، ایس ایم جیز اور دیگر ہتھیار کے علاوہ مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی گولیاں بھی شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم (لندن) سے منسلک اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جو کہ یاسین آباد قبرستان میں چھپایا گیا تھا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 2 ایل ایم جیز ،5 ایس ایم جیز، ایک پستول 30 بور رائفل ،3 ریپیٹرز، 2 نائن ایم ایم پستول ،4 پستول 30 بور، ایک پستول 32 بور اور مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی 315 گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلیے استعمال ہونا تھا ، انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |