جنوبی وزیرستان امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ملا نذیر جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے بیرمل میں سرقندھ کے مقام پر ملا نذیر کی گاڑی پر2 میزائل داغے گئے


ویب ڈیسک January 03, 2013
جنوبی وزیرستان کے علاقے بیرمل میں سرقندھ کے مقام پر ملا نذیر کی گاڑی پر2 میزائل داغے گئے۔فوٹو رائٹرز

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر 8 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج صبح جنوبی وزیرستان کے علاقے بیرمل میں سرقندھ کے مقام پر ملا نذیر کی گاڑی پر2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں طالبان رہنما اپنے 8 ساتھیوں سمیت مارے گئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بھی امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، جاسوس طیارے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملا نذیر کالعدم تحریک طالبان وانا سب ڈویرن کے سپریم کمانڈرتھے، انہوں نے2007 میں جنوبی وزیرستان سے ازبک اور ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکال باہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں