یورپی یونین کو ٹرمپ کے امریکا سے خطرہ ہے صدر ڈونلڈ ٹسک
واشنگٹن میں آنے والی تبدیلی نے یورپی یونین کو مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے، ڈونلڈ ٹسک
ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ اس وقت یورپی بلاک کو جن بیرونی خدشات کا سامنا ہے اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا، چین اور روس شامل ہیں۔
یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے جمعہ کو مالٹا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس سے قبل یورپی یونین کے 27 رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ واشنگٹن میں آنے والی تبدیلی نے یورپی یونین کو مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے، نئی انتظامیہ نے امریکا کی گزشتہ 70 سال کی خارجہ پالیسی پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، روس اور ٹرمپ کا امریکا یورپی یونین کے لئے سب سے بڑا بیرونی خطرہ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: یورپی یونین امریکی شکنجے میں
ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو کبھی بھی اس قدر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اسے عزم و ہمت اور سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین امریکا، روس، چین اور ترکی کے ساتھ مذاکرات میں اپنے وقار کے لئے آواز بلند کرے گا اور یورپی بلاک کے انضمام کے خلاف جانے والے کسی بھی بیرونی خوف کو قبول نہیں کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل ہوا تو وفد نہیں بھیجیں گے، یورپی یونین
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران سب سے پہلے امریکا کا نعرہ لگاتے ہوئے نیٹو پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا فوجی اتحاد میں شامل تمام ممالک اپنا برابر حصہ ڈال رہے ہیں۔