عمران فاروق قتل کیس ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 فروری تک توسیع کردی


ویب ڈیسک February 02, 2017
حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، ملزم معظم علی کے وکیل کا الزام فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کردی۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ معظم علی کی میڈیکل رپورٹ آگئی لیکن پراسیکیوٹروسیم رانجھا لاہورہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ سماعت کو ملتوی کردیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد ملزم معظم علی کے وکیل بیرسٹر سیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، حکومت اب تک کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکی، پراسیکیوٹرہرپیشی پر کوئی بہانہ بنا کر عدالت سے فرار ہو جاتے ہیں، چوہدری نثارہردوسرے دن برطانیہ کوخط لکھ دیتے ہیں لیکن ملک میں انصاف نہیں دلاسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں