ساہیوال پاور پراجیکٹ کیلئے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ چوری

کوئلے کی چوری کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے، ریلوے حکام


ویب ڈیسک February 02, 2017
چینی ٹیم کی جانب سے مال گاڑی کامعائنہ کیا گیا: فوٹو: فائل

پاور پراجیکٹ کے لئے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ چوری ہوگیا جس کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے تحقیقات جاری کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال پاور پلانٹ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بجلی کی پیداوارکے لیے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ مال گاڑی سے چوری ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پرمنصوبے پرکام کرنے والی چینی ٹیم نے بھی مال گاڑی کا معائنہ کیا ہے جب کہ ریلوے حکام نے بھی چوری کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

دوسری جانب 6 ماہ قبل قادرآباد کول پاور پلانٹ سے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری سامنے آئی تھی جس پر 30 سیکیورٹی افسران سمیت 10 کانسٹیبل بھی گرفتار کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کول پاور پلانٹ پر پہلی ٹرین 4 روزقبل پہنچی تھی جس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |