پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 600 شائقین کرکٹ پاکستان سے بھارت روانہ
پاکستانی شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وردیاں پہن رکھی تھیں
SARGODHA:
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے 600 کے قریب شائقین کرکٹ پاکستان سے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔
سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والے شائقین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ، بھارت روانگی کے موقع پر شائقین بہت پرجوش تھے اور انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وردیاں پہن کر ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر کرکٹ کے دلدادہ افراد کا کہنا تھا کہ وہ سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے بے حد پر امید ہیں۔