محکمہ موسمیات کی کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو بارش کی پیش گوئی

بارش کے بعد کراچی شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا، محکمہ موسمیات

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی جمعہ اور ہفتے کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہر قائد میں جمعہ اور ہفتے کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم مغرب سے ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہورہا ہے جو رواں سال موسم سرما کا بارشیں برسانے والا تیسرا سسٹم ہے، مغرب سے داخل ہونے والے نئے سسٹم کے ذریعے کراچی میں ایک دو روز میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی جمعہ اور ہفتے کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں بارشیں اور بدانتظامی کی کیفیت

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد اگلے 2 سے 3 روز تک سردی کی شدت برقرار رہے گی جب کہ بارش کے بعد کراچی کا درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

Load Next Story