ایران کا گن شپ ہیلی کاپٹر طوفان ٹو کا کامیاب تجربہ

طوفان ٹو جدید ترین ہائی پرسیشن ٹارگٹنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے


ویب ڈیسک January 03, 2013
طوفان ٹو جدید ترین ہائی پرسیشن ٹارگٹنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے. فوٹو ایرانین ڈیفینس ڈاٹ کام

لاہور: ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر کوبرا کےمقابلے میں جدید ترین گن شپ ہیلی کاپٹر "طوفان ٹو" کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ایرانی افواج نے لڑاکا ہیلی کاپٹرطوفان ٹو کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا نےاس ہیلی کاپٹر کی تیاری کو ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری کی جانب سے ایک سنگ میل قراردیا ہے۔

طوفان ٹو جدید ترین ہائی پرسیشن ٹارگٹنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ڈیزائن کے لحاظ سے یہ امریکی کوبرا ہیلی کاپٹر سے بہت مشابہت رکھتا ہے تاہم ایرانی میڈیا اسے کوبرا سے بہتر قرار دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں