اندرون سندھ خسرے کی وبا سے مزید 5 بچے جاں بحق تعداد 157 ہوگئی

عملے کی کمی کی وجہ سے بہت سارےبچے ویکسینیشن سے محروم ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


ویب ڈیسک January 03, 2013
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 3 ہزار سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوچکے ہیں ، فوٹو : اے ایف پی

لاہور: سکھر سمیت اندرون سندھ میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مہلک بیماری نے مزید 5 ماؤں کی گود اجاڑ دی جبکہ 17 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 3 ہزار سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کئی بچے، اسپتالوں اور دیہی صحت مراکز میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاہم ابھی بھی عملے کی کمی کی وجہ سے بہت سارےبچے ویکسینیشن سے محروم ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں